چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پرویزالٰہی کا مولانا زبیر عثمانی سے ٹیلیفون پر رابطہ، مفتی تقی عثمانی کی خیریت دریافت کی

جمعہ 22 مارچ 2019 18:39

چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پرویزالٰہی کا مولانا زبیر عثمانی سے ٹیلیفون ..
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کراچی میں فائرنگ کے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے مولانا زبیر عثمانی سے ٹیلیفون پر بات کر کے مفتی صاحب کی خیریت دریافت کی۔ دونوں قائدین نے کہا کہ اللہ کریم کا شکر ہے کہ مفتی عثمانی صاحب اور ان کی فیملی محفوظ رہے۔ انہوں نے فائرنگ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ فائرنگ میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔