ریاض میں جعلی میک اپ کے خلاف کریک ڈاؤن

پرفیومز اور کاسمیٹکس کی بھی بڑی مقدار پکڑی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 22 مارچ 2019 18:08

ریاض میں جعلی میک اپ کے خلاف کریک ڈاؤن
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2019ء) سعودی عرب میں جعلی مصنوعات کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں متعدد مقامات پر معروف برانڈز کے نام سے جعلی میک اپ اور پرفیومز فروخت کرنے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ریاض کے ایک گودام پر ایف ڈی اے کے انسپکٹرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، جہاں سے پرفیومز کے غیر رجسٹرڈہ شُدہ 4250 ڈبے برآمد ہوئے، جنہیں انتہائی غیر معیاری انداز میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ میک اپ کا ایسا سامان بھی پکڑا گیا جسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے لائسنس حاصل نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دمام میں بھی متعدد مقامات پر میک اپ مصنوعات کے متعدد گوداموں پر چھاپہ مار کر وہاں موجودغیر معیاری مال قبضے میں لیا گیا اور ان گوداموں کو سربمہر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ الشرقیہ میں بھی خلاف قانون میک اپ مصنوعات ذخیرہ کرنیوالے 3غیر قانونی گودام بند کر دئیے گئے ۔جہاں سے خلاف قانون 967ہزار میک اپ مصنوعات برآمد کی گئیں۔ ایف ڈی اے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مملکت میں جعلی سامان فروخت کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔عوام کی جیبوں کا نقصان کرنے والے کسی رُو رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے حکومت پُوری طرح سے سرگرم ہے۔