پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مارچ 2019 18:35

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں جمعہ کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور، مالاکنڈ، سوات، مردان سمیت دیگر کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 جبکہ گہرائی 200 کلومیٹر سے زائد تھی۔ تاہم زلزلے کی شدت بہت زیادہ محسوس کی گئی جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔