ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی

جمعہ 22 مارچ 2019 18:46

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے 15 کروڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق امداد نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے قیام کیلئے فراہم کی گئی ہے ۔چیرمین ایڈوٹکو ملائیشیا نے کہا کہ ایڈوٹکو تیزی کے ساتھ آئی ٹی ڈھانچے کی کمپنی ہے اور چھ ممالک میں کام کررہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اس کے ایک ہزار ٹاورز کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک ہزار سے زائد لوگ کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئندہ چند سال میں ادارہ پچیس کروڑ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ادارہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کی انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ادارہ پاکستان کے وزیراعظم کے ویڑن کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کے لئے کام کریگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹل پاکستان کے قیام میں حصہ بننا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جدید اور سستی انٹرنیٹ سہولیات سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم پرعزم ہیں کہ ڈیجیٹل پاکستان ایک حقیقت بنے۔انہوںنے کہاکہ ہم فائیو جی کیلئے پاکستان کو تیار کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ادارہ سرمایہ کاری کے ساتھ افرادی قوت کی تربیت بھی کریگا۔