بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ نہیں ہے، شیخ رشید

جمعہ 22 مارچ 2019 18:57

بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری خود کو بچانے کیلئے نیب میں پیش ہوئے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی طرف دھکیل دیا، پیپلز پارٹی سیاست میں اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ نہیں ہے، بلاول نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے موقف کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک آصف زرداری اور نواز شریف کے مقدمات کا تعلق ہے دونوں خطرناک زون میں ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے سیاسی رہنماؤں کے ان اثاثوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو انہوں نے عوامی پیسہ لوٹ کر جمع کئے۔