صدرمملکت کی مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی بھرپور مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 18:57

صدرمملکت کی مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی بھرپور مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی بھرپور مذمت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے حملے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ علماء اسلام اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ صدر مملکت نے مفتی تقی عثمانی کی خیریت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔