Live Updates

سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا

کہ شرپسند اور دہشت گرد عناصر کو پرامن طور پر پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے خوشی نہیں ہوئی تھی، سابق صدر

جمعہ 22 مارچ 2019 18:57

سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند اور دہشت گرد عناصر کو پرامن طور پر پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے خوشی نہیں ہوئی تھی اس لئے ان کے اندر کی جلن کے باعث دہشت گردوں نے یہ کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن خراب کرنے والے عناصر کو سختی سے کچل دیا جائے۔ آصف زرداری نے مفتی تقی عثمانی کی خیریت اور محفوظ رہنے سے متعلق اطلاعات پر کہا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں، کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات