وزیر دفاع پرویز خٹک سے آزربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف کی ملاقات کی ،

دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک کی گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2019 18:57

وزیر دفاع پرویز خٹک سے آزربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک سے آزربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر آزربائیجان حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک مذہب ،ثقافت اور تاریخ مشترکہ ہے اور دونوں ممالک عالمی فورم پر حمایت کے ساتھ ساتھ پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزیدوسعت دینا چاہتے ہیں۔مہمان شخصیت نے یوم پاکستان پر پریڈ میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہ آزربائیجان پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزربائیجان پاکستان کو اہم قرار دیتا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بھی بے پناہ تجربہ موجود ہے ۔