ضلع خیبرپختونخوا میں سکولوں کی خراب صورتحال، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کے خلاف کاروائی کامطالبہ

ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آ فیسر محمد جدون کر پٹ آفیسر ہے جس نے لو ئے شلمان کے تمام سکولوں کا حلیہ بگاڑ د یا ہے ،حضرت ولی

جمعہ 22 مارچ 2019 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ضلع خیبرکی تحصیل لو ئے شلمان لنڈی کوتل کے عما ئد ین نے مقامی سکولوں کی حالت زار پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کے خلاف کاروائی کامطالبہ کردیا ۔ڈی ای او کوضلع بدر کر نے کیلئے تین دن کی مہلت دیدی ۔مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پشاور پر یس کلب کے سامنے د ھرنادینے کی دھمکی دیدی۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں پا کستان تحر یک انصاف لو ئے شلمان کے صدر حضرت ولی اور ایڈوائزر نعمت اللہ اورعلاقہ عمائدین نے پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آ فیسر محمد جدون ایک کر پٹ آفیسر ہے جس نے لو ئے شلمان کے تمام سکولوں کا حلیہ بگاڑ د یا ہے جس میں تقر یبا 28سکول شامل ہیں جن میں پانچ زنانہ اور 23لڑ کوں کے سکول ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مذ کورہ سکولوں کے اساتذ ہ گھر وںپر تنخواہ لیتے ہیں اور ڈ یو ٹیا ں نہیں کر تے جبکہ اساتذ ہ ڈ یو ٹی نہ د ینے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر کو ماہانہ 10ہزار رو پے د یتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذ کور ہ کر پٹ آ فیسر کی وجہ سے ہما ر ے بچوں کا تعلیمی مستقبل تا ر یکی ہورہاہے تا ہم کو ئی بھی ان کے خلاف ایکشن نہیں لیتا ۔انہوں نے کہاکہ لو ئے شلمان کے تمام سکولز کھنڈ رات کا منظر پیش کر رہے ہیں اور جب ان سے سکولوں کی حا لت زار کے بارے میں پو چھا گیا تو وہ الٹا د ھمکیاں د ے ر ہے ہیں کہ آ پ سب کو ڈ پٹی کمشنر کے ذ ر یعے قید کر کے جیل میں ڈالونگا۔

انہوں نے کہاکہ ایجو کیشن آ فیسر اپنی کر پشن چھپا نے کیلئے مختلف ہتھکنڈ ے استعما ل کر ر ہا ہے جبکہ انہی کی وجہ سے لو ئے شلمان کے میٹرک طلبا کو انرول نہ کیا گیا جس کی وجہ سے ان کا قیمتی سال ضا ئع ہو گیا ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ،گورنر ،مشیرتعلیم ،سیکرٹر ی ایجوکیشن خیبر پختو نخوا سے مطا لبہ کیا ہے کہ اگر مذ کور ہ کر پٹ آفیسر کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو ہم ان کے خلاف بھر پور احتجاجی د ھر نا د ینگے۔