جمعیت علماء اسلا م خیبرپختونخوا کی جانب سے مولانا مفتی تقی عثمانی پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانا گل نصیب ،جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے بین الاقوامی سکالر، محقق شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی پرقاتلانہ حملے اور2افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کے ماتھے پر بدنما دھبہ اور غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی شخصیت امت مسلمہ کے دلوں کی دھڑکن شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب زندگی بھر قرآن وحدیت کی تعلیم اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کوششیں کیں انہوں نے کہا کہ آج کا حکمران فنکاروں اور فحاشی پھیلانے والوں کو اعزازات دے رہی ہے جبکہ مذہبی قائدین سے سیکورٹی گارڈز واپس لیکر ان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :