نصراللہ رندھا وا اور زبیر صفدر کی مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذ مت

جمعہ 22 مارچ 2019 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیرنصراللہ رندھاوا ، جنرل سیکرٹری زبیر صفدر نے کر اچی میں مفتی محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملے اور اس کے نتیجے میںدو افرد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدالانہ اقدام قرار دیا ہے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے میں ملو ث افرد کو گر فتا ر کر کے قرار واقعی سزاء دیں اور پاکستان کے جید علماء اکرام کی فول پرو ف سیکیورٹی یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے، اگر اس سے پہلے شہید کیے جا نے والے علماء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جاتی تواس قسم کے واقعات رونما نہیں ہو تے ،انھوں نے کہا مفتی تقی عثمانی جیسی شخصیات ملک اور قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں۔