Live Updates

پاکستان ملائیشیاء کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

ملائیشیاء کی ای ڈاٹ گروپ اورچائنا موبائل، ایف ایف سی اورملائیشین کمپنی کے درمیان حلال فوڈ، گاڑیوں کا پلانٹ لگانے جبکہ پاکستانی اورملائیشین موبائل کمپنی کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہو گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 مارچ 2019 19:11

پاکستان ملائیشیاء کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، ج سکے تحت ملائیشیاء کی ای ڈاٹ گروپ اورچائنا موبائل، ایف ایف سی اورملائیشین کمپنی کے درمیان حلال فوڈ، جبکہ پاکستانی اورملائیشین موبائل کمپنی کے درمیان معاہدے طے پا گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

جس کے تحت ملائیشیاء کی ای ڈاٹ گروپ اورچائنا موبائل کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔ اسی طرح ایف ایف سی اورملائیشین کمپنی کے درمیان حلال فوڈ کا معاہدہ ہوا ہے۔ اسی طرح پاکستانی موبائل جیز اور ملائیشین موبائل کمپنی کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ ملائیشیا نے پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کانفرنس سے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہیں۔

اس طرح کی کانفرنسز دوسروں کے خیالات کو سمجھنے کا موقع دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت ملائیشیاء ایک بہت غریب ملک تھا۔ ہم نے کورین اور جاپانی لوگوں سے سبق سیکھا اور پھر ترقی کی منصوبہ بندی کی۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء میں غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ہوا۔ ہمیں دونوں ممالک کی سرمایہ کاری کوبڑھانا ہوگا۔ ملائیشیاء تمام ممالک کے ساتھ بھی صرف تجارت چاہتے ہیں۔

ملائیشیاء میں بیرونی سرمایہ کاری لیکر آئے ۔ سرمایہ کاری کے لیےامن واستحکام بہت ضروری ہے۔ روزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ صنعتیں ہیں، زراعت کے شعبے میں ایک بڑے حصے پرہم ایک فیصد، جبکہ ایک فیکٹری پانچ سولوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ صنعتیں ہوں گی تولوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے پاکستان میں پروٹون کار انڈسٹری لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشاء کی انڈسٹری کی بنی ہوئی کار بھی گفٹ کی۔ ہم نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے۔ تاجروں کے درمیان اشتراک کے مواقع پیدا کرنا بہت ضروری کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن اور استحکام کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ امن اور استحکام ہوگا تو سرمایہ کاری بھی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں ، ریلوے، واٹرسپلائی، بجلی کے نظام کیلئے بھی کوئی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ امیر لوگوں کو چاہیے ٹیکس ادا کریں تاکہ ان کے پیسے سے ہم انفراسٹرکچر کے شعبے میں بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ لیکن ہمارا اسرائیل سے بڑا کوئی دشمن نہیں ہے۔اسرائیل سے ہم نے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھا۔

اسرائیل کے ساتھ ہم نے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھا ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاتیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ مہاتیر کا دورہ پاکستان قابل فخر ہے۔ کل قوم دن یوم پاکستان ہے۔ ہر پاکستانی مہاتیر کے قائدانہ کردار کی تعریف کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے پاس نظریہ ہو، جو نظریے اور مشکل وقت میں کھڑا ہوسکے۔

مہاتیر محمد ایسے لیڈر ہیں جو ایشوز پر کھڑے ہوجاتے ہیں، بدقسمتی سے دیگر لیڈر ایشوز پر کھڑے نہیں رہتے کیونکہ وہ لیڈرز نہیں ہوتے۔ مہاتیر محمد ایسی بات بھی کہہ دیتے ہیں جودوسرے مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں، اصل میں جو لیڈر بات کہنے سے ڈرتے ہیں وہ لیڈرز نہیں بلکہ آفس لیڈر ہوتے ہیں۔ مہاتیر نے ملائیشیاء کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

ملائیشیاء مسلم ممالک میں ایک مثالی ماڈل ملک ہے جس نے اپنے وسائل سے ترقی کی ہے۔ مہاتیر کی قیادت میں ملائیشیاء خود کفیل بن گیا۔ ہم بھی ملائیشیاء کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاتیر یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ وہ دن ہے جب 1940ء میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی۔اس وقت پاکستان کے عظیم لیڈر قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ ایسا وقت ہے جب وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاجروں میں اشتراک بڑھایا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات