گنداخہ ، ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ر یٹائیرڈ ایکسا ئز انسپکٹر میر شمشیر خان جمالی سے انکی صاحبزادی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

جمعہ 22 مارچ 2019 19:45

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت رٹائیرڈ ایکسائیز انسپیکٹر میر شمشیر خان جمالی سے انکی صاحبزادی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے سیاسی قبائلی رہنما حاجی شبیر احمد عمرانی، سید بھورل شاہ،میر ضیا الدین خان جمالی،الیکشن کمشنر خضدار غلام اللہ خان جمالی ,عادل جمال،ایکسائیز انسپیکٹر سیف اللہ خان سیال، حاجی سومر خان جمالی، ایکسئین بی اینڈ آر فخرالدین جمالی،شیراز خان جمالی، سپریڈنٹ انجنئر ایریگیشن اظہر خان، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر منصور ستار،ڈپٹہ ڈاریکٹر افتاب خان، جونئر انجنئر ایریگیشن اعجاز مرغزانی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی،ایکسئین بی اینڈ آر میر احمد نواز جمال،ممتاز سیاسی سماجی حاجی خاطر خان جمالی، قمبر سندھ کے زمیندار ارشاد کوریجو، جی ٹی اے جعفرآباد کے رہنما ہدایت اللہ پلال و دیگر نے انکی رہائش گاہ بنگلہ میر جبل خان جمالی میں تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔