سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 69.25 فیصد کا اضافہ ہوگیا ، ادارہ شماریات

جمعہ 22 مارچ 2019 20:17

سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 69.25 فیصد کا اضافہ ہوگیا ، ادارہ شماریات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 69.25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18میں جولائی تا فروری کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات 29 لاکھ ہزار 322 میٹرک ٹن رہیں جن کی مجموعی مالیت 15ہزار 979 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2018-19کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات 48لاکھ 31ہزار 163میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 27 ہزار 44 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18کے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 11ہزار 65 ملین یعنی 69.25 فیصد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :