جیٹ طیاروں کے انجن اب مقامی طو ر پر تیار کئے جائیں گے ، ترک صدر

انجن کی تیاری کے لئے 95 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے

جمعہ 22 مارچ 2019 20:17

جیٹ طیاروں کے انجن اب مقامی طو ر پر تیار کئے جائیں گے ، ترک صدر
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے جیٹ طیاروں کے انجن بھی مقامی طور پر تیار کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترک نشریارتی ادارے کے مطابق ایسکی کے علاقے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے جیٹ طیاروں کے انجن توساش موٹر انڈسٹری میں تیار کئے جائیں گے اور یہ تیاری اب ااخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی جیٹ اور اس کے انجن کی تیاری کے لئے 95 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :