مہوش حیات کے بعد عائشہ عمر بھی تمغہ فخر پاکستان ملنے پر تنقید کی زد میں

جمعہ 22 مارچ 2019 20:38

مہوش حیات کے بعد عائشہ عمر بھی تمغہ فخر پاکستان ملنے پر تنقید کی زد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر تمغہ فخرِ پاکستان ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور تنازعہ نے سر اٹھا لیا اس بار خوبرو پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ و ماڈل عائشہ عمر تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں تمغہ فخرِ پاکستان ملنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں عائشہ عمر کو شوبز انڈسٹری میں 10 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک انٹرنیشنل فانڈیشن کی جانب سے تمغہ فخرِ پاکستان اورگلوبل وومن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عائشہ عمر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنی خوشی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے فانڈیشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں اپنے ملک کے لیے اسی طرح فخر کا باعث بنتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :