سویابین کی درآمدات کئی گنابڑھ کر 30 لاکھ ٹن سالانہ کی سطح پرپہنچ گئی

جمعہ 22 مارچ 2019 20:49

سویابین کی درآمدات کئی گنابڑھ کر 30 لاکھ ٹن سالانہ کی سطح پرپہنچ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) سویابین کی درآمدات کئی گنابڑھ کر 30 لاکھ ٹن سالانہ کی سطح پرپہنچ گئی۔پاکستان میں گزشتہ 5 سال کے دوران سویابین کی ریکارڈ کھپت ہوئی جس کے باعث سویابین کی درآمدات کئی گنابڑھ کر 30 لاکھ ٹن سالانہ کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سویابین کا استعمال نہ صرف مرغیوں کی خوراک کی تیاری میں ہورہاہے بلکہ اس کے بیج سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔سویابین کی درآمدکنندہ امریکی کمپنی کارگل پاکستان کے سربراہ عمران نصراللہ نیبتایا کہ پاکستان میں پولٹری سیکٹرکی نموکی سالانہ شرح10سے 15فیصدتک پہنچ گئی ہے جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غذا میں مرغی کے گوشت کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :