یوم پاکستان میں شرکت کیلئے گورنر پنجاب لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے

جمعہ 22 مارچ 2019 21:08

یوم پاکستان میں شرکت کیلئے گورنر پنجاب لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے
ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) یوم قرار داد پاکستان کے موقعہ پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جمعہ کے روز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب پریڈ کی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کریں گے۔