نیوزی لینڈ ،شہید ہونے والے 8 پاکستانی شہریوں کوسپر دخا ک کردیا گیا

تدفین کے وقت پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک کے علاوہ شہید ہونے والوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے

جمعہ 22 مارچ 2019 21:33

نیوزی لینڈ ،شہید ہونے والے 8 پاکستانی شہریوں کوسپر دخا ک کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چر چ میں مسجد میں فائرنگ کے واقعے سے شہید ہونے والے 8 پاکستانی شہریوںکو مقامی قبرستان میں اسلامی طریقہ کار کے مطابق دفن کردیا گیا، تدفین کے وقت پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک کے علاوہ شہید ہونے والوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ٹوئیٹر پرجاری پیغام کے مطابق آج جمعہ کے روز کراسٹ چرچ میں 8پاکستانیوں کو انکے اہل خانہ کی موجود گی میں مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

تدفین کی رسم کیلئے انکی خاندان کے 20سے زائد افراد موجود تھے جبکہ نیوزی لینڈ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار اور پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدلمالک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں گزشتہ جمعے کو ہونے والے حادثے میں شہیدہونے والے افراد کی تدفین کے دوران 5000سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 1500مسلمان لوگ تھے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے سید اریب احمد کی لاش آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچ جائے گی، اس سلسلے میں اسکی خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ واضع رہے کہ تدفین کی رسم میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچنے والے افراد کے اخراجات وزارت خارجہ اور حکومت نیوزی لینڈ نے برداشت کیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود