میگا منی لانڈرنگ کیس ، سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 24ملزمان کو 8 اپریل کو طلب

جمعہ 22 مارچ 2019 21:55

میگا منی لانڈرنگ کیس ، سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکانٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 24ملزمان کو 8 اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد منتقل ہونے والے کیس کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے کیس احتساب عدالت نمبر دو میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے کیس منتقلی کے بعد تمام ملزمان کے سمن جاری کرتے ہوئے 8 اپریل کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ طلب کیے جانے والے ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور ، حسین لوائی، طحہ رضا،انور مجید، عبدالغنی مجید، زین ملک ، نمر مجید، علی کمال مجید ، مصطفی ذوالقرنین ، عدیل شاہ، محمد قاسم ، محمد اشرف، اقبال خان نوری ، داد، شیر محمد، شہزاد علی ، کرن امین ، نورین سلطان، محمد ناصر شیخ ، کرسٹوفر ڈی کروز، غضنفر احسن ، راحیل مبین اور اسلم مسعود شامل ہیں۔