بھارتی وزیراعظم مودی بنارس کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے

وزیرداخلہ راج ناتھ لکھنوو اور بی جے پی صدر امیت شاہ گاندھی نگر سے انتخابات میں حصہ لیںگے،امیدواروں کی فہرست جاری

جمعہ 22 مارچ 2019 21:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بنارس کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کردی، وزیرداخلہ راج ناتھ لکھنوو اور بی جے پی صدر امیت شاہ گاندھی نگر سے انتخابات میں حصہ لیںگے۔بی جے پی لوک سبھاکے لیے 184 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، بھارت کے لوک سبھاانتخابات 11 اپریل سی19 مئی تک 7 مرحلوں میں ہونگے۔لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔