مصرکے کیمیکل پلانٹ کے گیس ٹینک میں دھماکا ، 12 افراد ہلاک،تین زخمی

جمعہ 22 مارچ 2019 21:55

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) مصر کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع بندرگاہ عین سخنا میں ایک کھاد فیکٹری میں گیس ٹینک کے پھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ پیش آنے والے اس واقعے میں کل پندرہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ بندرگاہ کے نزدیک واقع مردہ خانے میں دس لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔تاہم سرکاری طور پر ہلاکتو ں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :