شاہ محمود قریشی کا ترکی پہنچنے پر شاندار خیر مقدم ، ایران، افغانستان ، کویت کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات

جمعہ 22 مارچ 2019 21:55

شاہ محمود قریشی کا ترکی پہنچنے پر شاندار خیر مقدم ، ایران، افغانستان ..
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کااتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کے سفیر سائرس قاضی اور سفارتخانے کے اعلی حکام نے خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں پہنچے تو ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف، افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور کویت کے ڈپٹی پرائم منسٹر و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد حماد سے بھی ملاقات ہوئی ۔استنبول میں جاری او آئی سی کے اس ہنگامی اجلاس میں 20 سے زیادہ مسلم ممالک /ریاستوں کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے ۔