شرجیل میمن نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست ترمیم کیلئے واپس لے لی

جمعہ 22 مارچ 2019 22:15

شرجیل میمن نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست ترمیم کیلئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست ترمیم کیلئے واپس لے لی۔سندھ ہائیکورٹ میں وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن کی مشاورت سے درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر عدالت نے درخواست نمٹادی۔رکن سندھ اسمبلی نے درخواست میں کہا تھا کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنا انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شرجیل میمن پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔#