پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس انتظامیہ نے یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف سوشل کلچر اینڈ سبٹیڈی کے سالانہ سپورٹس گالہ کے انعقاد کو روک دیا

جمعہ 22 مارچ 2019 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف سوشل کلچر اینڈ سبٹیڈی کے سالانہ سپورٹس گالہ کے انعقاد کو روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالہ طے شدہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو منعقد ہونا تھا جس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے تھے جبکہ دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس گالا روکنے پر مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ منتظمین کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ احتجاجی طلباء اور طالبات کا کہنا تھا کہ جب پنجاب یونیورسٹی کا ہر ڈیپارٹمنٹ اپنے شیڈول کے مطابق سپورٹس گالا منعقد کر سکتا ہے تو پھر ان کے ڈیپارٹمنٹس کے سپورٹ گالا کو کیوں روکا گیا۔ احتجاجی یونیورسٹی نے اسلامی جمعیت طلباء کے دبائو میں آکر ان کے سپورٹس گالا کو روکا ہے جبکہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا موقف تھا کہ وہ جلد ہی سپورٹس گالا کے انعقاد کا نیا شیڈول کا اعلان کر دے گا۔