کرائسٹ چرچ، تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:00

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) کرائسٹ چرچ، تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور تمام لواحقین کو اس سے متعلق ا?گاہ بھی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالمالک کا کہنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق 9میں سے 7پاکستانیوں کی میتیں ورثائ کے حوالے کردی گئیںہیںجبکہ نعیم رشید اور طلحہ رشید کی میتیںبھی ا?ج ورثائ کے حوالے کردی جائیں گی۔نیوزی لینڈ پولیس حکام کی جانب سے بھی سانحے میں شہید تمام افرد کی شناخت مکمل ہونیکااعلان کردیاگیا ہے۔ شناخت کے عمل میں 20 کے قریب مختلف ماہرین نے حصہ لیا۔