کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور کی کھلی کچہری، مسائل سنے

ًعالمی ریکارڈ بنانیوالے جمپر سلطان محمد گولڈن نے بھی پولیس کے حوالے سے درخواست پیش کی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:10

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور بی اے ناصر نے ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے پولیس سے متعلق مختلف مسائل سنے اور ضروری احکامات جاری کئے۔ موٹر سائیکل اور کار پر عالمی ریکارڈ بنانے والے جمپر سلطان محمد گولڈن نے بھی پولیس کے حوالے سے اپنی درخواست پیش کی جس پر سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز کو ضروری کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سلطان محمد گولڈن نے شکایت کی لیاقت آباد پولیس نے ان کے بیٹے کے خلاف ناجائز مقدمہ درج کیا۔ کیپٹل سٹی پولیس چیف نے یقین دلایا کہ انکوائری رپورٹ میں متعلقہ اہلکاروں کی غفلت اور زیادتی ثابت ہوئی تو محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ کھلی کچہری کے دوران سی سی پی او نے ایک خاتون ٹیچر کے بیٹے کے جعلی چیک کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سبزہ زار پولیس Sکو کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منعقد کی گئی کھلی کچہری کے دوران 3 بجے سے 5 بجے کے دوران متعدد دیگر شہریوں نے بھی لاہور پولیس کے سربراہ سے ملاقات کی۔