ٓلاہور،گورنر ہائوس کی گری ہوئی دیواروں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر

جمعہ 22 مارچ 2019 23:10

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں گورنر ہائوس کی گری ہوئی دیواروں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے درخواست میں گورنر ہاؤس کو اصل حالت میں بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری آمنہ ملک نے مقامی کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں گورنر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران کے حکم پر گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے سے متعلق حکم امتناعی جاری کر چکی ہے درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالتی حکم پر دیوار گرانے عمل روک دیا گیا تھا تاہم گرائی کی دیواریں کو اصل حالت میں بحال نہیں کی گئیں دیواروں کو اصل حالت میں بحال نہ کرنے سے گورنر ہائوس کی خوبصورتی مانند پڑ گئی ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت گورنر ہائوس کی گری ہوئی دیواریں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے۔