صوبائی ملازمین 2 سرکاری چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:14

صوبائی ملازمین  2 سرکاری چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی ملازمین آج سے 2 سرکاری چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے تفصیلات کے مطابق قرار داد پاکستان 23 مارچ آج بروز ہفتہ کو ہے حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان کیساتھ ہی صوبائی سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی جبکہ وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے وفاقی محکموں کے ملازمین ان چھٹیوں کا فائدہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :