پشاور،23مارچ 1940 کو اس روز دنیا ئے عالم کے نقشے پر اپنے لئے الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا،گورنرخیبرپختونخوا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:18

پشاور،23مارچ 1940 کو اس روز دنیا ئے عالم کے نقشے پر اپنے لئے الگ وطن کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم ، برصغیر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے غیر متزلزل عزم ؛ناقابل تسخیر سوچ و فکر اور لا فانی عقیدے کی یاد، دلاتا محسوس ہو تا ہے جو ان کی جدوجہد آزادی کا خا صہ تھا۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہاکہ23 مارچ 1940 میں اس روز دنیا ئے عالم کے نقشے پر اپنے لئے الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا اور چودہ اگست 1947کو اپنا یہ مقصد حا صل کر نے میں کا میاب ہو گئے۔

تب سے اب تک ہم نے بحیثیت قوم جو بھی مقا صد حا صل کئے وہ بہتر مستقبل کی تشکیل کے سلسلے میں قوت و راہنما ئی کا وسیلہ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ امسال یہ دن خصوصی اہمیت کا حا مل ہے کیونکہ قومی قیادت وطن عزیز کی جغرافیائی سر حدوں کی سلامتی اور قوم کی سماجی و معاشی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر سر گرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ1940 میں آج ہی کے دن ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیاگیا اوروقت نے ثابت کردیاہے کہ ہمارے اکابرین نے نہایت درست فیصلہ کیا اور اسی فیصلے کی بدولت 14اگست کویہ آزاد مملکت وجود میں آئی۔

ہماری آزادی، خودمختاری ، غیرت، شان و شوکت اِسی آزادی کی مرہونِ منت ہے کہ بطور پاکستانی ہم نہ صرف آزاد فضامیں سانس لے رہے ہیں بلکہ تمام مکتبہ ہائے فکرکے لوگ اپنے اپنے مسلک کے مطابق پر امن فضا میں زندگی بسرکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کامستقبل روشن ہے اور پاکستان قائم رہنے کے لئے بناہے اور ہمیں اِ س پریقین ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عوام کی اس قومی جدوجہد کے دھا رے میں شمولیت کے بعد اب ہم اپنی کا میابیوں کے استحکام کے مرحلے میں گامزن ہیں۔

یہی در حقیقت قو می کا میابیوں میں اضافہ کر نے کا آزادانہ و عمدہ انداز ہے اور انشا ء اللہ ہم اپنے ہر دیرینہ خوا ب کی عا لمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے تعبیر حا صل کر یں گے جو نہ صرف اپنے لئے بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے بھی محفوظ و بہتر مستقبل یقینی بنانے میں کا میا ب ہو ں گے۔ گورنرنے کہاکہ جب قوموں کی شناخت وا ضح ہو جا ئے تو یہ ان کی زندگی کی راہ عمل اور اصول ؛ جدوجہد کا اعلی و ارفع مقصد اور سنہری اقدار بن جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تب کا میابی بھی ان کے قدم چو ما کر تی ہے ۔ سما جی رسوم و رواج اور تہذیب و تمدن کی قدریں بھی بتدریج ا صلاح کے عمل سے گذرتی ہیں اور ان کا کردارہم عصر لوگوں اور آئندہ نسلوں کیلئے بھی راہنمائی کا وسیلہ بن جا تا ہے ۔ گورنر نے یو م پا کستان کے مبا رک مو قع پرپوری قوم بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کو مبا رکباد دیتے ہو ئے یہ امر بھی وا ضح کیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں اور کردار کے حوالے سے پوری طرح اگاہی و شعور کا مظاہر ہ کر یں۔

انہوں نے عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق بر قرار رکھنے کی بھی اپیل کی اور کہا ہے کہ یہ بحیثیت قوم اپنی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے لازمی ہے اوریہی در حقیقت با نیان قوم کو بہترین خرا ج عقیدت بھی ہو سکتا ہے ۔ #