بھارتی روایتی ہٹ دھرمی: حریت رہنمائوں کو مدعو کرنے پر نئی دلی میں یوم پاکستان تقریب کے بائیکاٹ کاعندیہ دیدیا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:21

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) بھارت نے حریت رہنمائوں کو مدعو کرنے پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی دلی میں یوم پاکستان کی تقریب کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ حریت رہنمائوں کو مدعو کرنے کے ردعمل میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں بھارت کے سرکاری حکام، تمام سیاسی جماعتوں بشمول کشمیر حریت تنظیموں کے رہنمائوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور یہ سفارتی روایت قیام پاکستان سے تاحال کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔تاہم اس بار بھارت میں ہونے والے الیکشن میں ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتیہے اور سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو مودی سرکار کی حالیہ انتخابات میں متوقع شکست پر جھنجھلاہٹ کی عکاس ہے۔