اسلام آباد ،، رینٹل پاور ریفرنس،نیب کو17اپریل تک ریفرنس مکمل کرنے کی مہلت مل گئی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:23

اسلام آباد ،، رینٹل پاور ریفرنس،نیب کو17اپریل تک ریفرنس مکمل کرنے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور ریفرنس کی تیاری کیلئے نیب کو مزید مہلت مل گئی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیرسماعت سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس میں نیب حکام نے ریفرنس مکمل کرنے کیلئے مزیدمہلت کی استدعاکردی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسروقاص عدالت پیش ہوئے اوراستدعاکی کہ ریفرنس مکمل کیاجارہاہے جلدپیش کردیں گے جس پر عدالت نے مزیدسماعت 17اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔