پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن

کویت میں پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبران کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مارچ 2019 20:07

پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) کویت میں پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں  ممبران کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
ٹریننگ کا موضوع انٹرنیٹ کی افادیت اور آرٹیفشل انٹیلیجنس تھا۔ ٹریننگ میں ممبر  پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت نعیم مرزا نے نہایت خوش اسلوبی سے حاضرین کو دور حاضر میں انٹرنیٹ ، آرٹیفشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل بینکنگ کے موضوع پر لیکچر دیا۔


ٹریننگ میں پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت کے ممبران کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ووپ میڈیا کے طارق اقبال نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے   پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ دور حاضر میں اس طرح کے ٹریننگ سیشن منعقد کروانا نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

  تنظیم کے صدر محمد طاہر بشیر نے کہا کہ پاکستان بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت کویت میں ہموطنوں کے لیےآئندہ بھی مختلف نوعیت کی ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرے گی، جس میں دور حاضر کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے پروگرام ترتیب دے گی۔

اس موقع پر انہوں نے تنظیم کی ٹریننگ کمیٹی کے ممبران محمد طارق مرزا، اعجاز احمد اعجاز اور نعیم مرزا کی کاوشوں کو سراہا  اور کہا کہ گاہے بگاہے جدید نوعیت کی ٹریننگز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ آخر میں حاضرین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :