سانحہ ماڈل ٹائون پر دوسری جے آئی ٹی کیس میں ہا ئی کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں‘احمد اویس نوازشریف اور شہبازشریف کے بیانات قلمبند کیے گئے کس کو ان کے بیانات سے خطرہ تھا‘ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

جمعہ 22 مارچ 2019 23:55

سانحہ ماڈل ٹائون پر دوسری جے آئی ٹی کیس میں ہا ئی کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون پر دوسری جے آئی ٹی بنانے کے خلاف درخواست دائر ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا، بنچ نے نوٹس کیے بغیر کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں جے آئی ٹی بنانے کے خلاف درخواست دائر ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا، بنچ نے نوٹس کیے بغیر کیس کی سماعت کی۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کے بیانات قلمبند کیے گئے کس کو ان کے بیانات سے خطرہ تھا۔انہوںنے کہاکہ بینچ کے فیصلے پر تحفظات ہیں۔