کراچی،آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

صوبائی سطح پر امن وامان کی مجموعی صورتحال کا مختلف حوالوں سے جائزہ لیا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:06

کراچی،آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت سی پی او میں ہونیوالے ایک اعلی سطحی اجلاس میں صوبائی سطح پر امن وامان کی مجموعی صورتحال کا مختلف حوالوں سے جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔ویڈیوکانفرنسنگ اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز ودیگر سینئر پولیس افسران اور سی پی او کے جملہ افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں حالیہ واقعہ کے تناظر میں پولیس افسران جملہ حفاظتی امور/سیکیورٹی اقدامات سے متعلق پولیس حکمت عملی/لائحہ عمل اور پلان کو صوبائی سطح پر مذید ٹھوس اور مربوط بنائیں۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات دیں کہ کراچی کے حالیہ واقعہ کی تفتیش کوجدیداورماڈرن تیکنیکس کے استعمال سے مؤثر بناتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلد گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو انٹیلی جینس بیسڈ کاروائیوں کی بدولت کامیاب اور نتیجہ خیزبنایا جائے ۔#

متعلقہ عنوان :