Live Updates

یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام

مودی نے یوم پاکستان پر نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، پیغام میں برصغیر کے لوگوں کی جانب سے جمہوری استحکام، پرامن اور تشدد سے پاک ماحول، خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا: وزیراعظم کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مارچ 2019 21:42

یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا وزیراعظم عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے یوم پاکستان پر نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں برصغیر کے لوگوں کی جانب سے جمہوری استحکام، پرامن اور تشدد سے پاک ماحول، خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے سلسلے میں خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ مودی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو خصوصی طور پر مبارکباد دی گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ برصغیر کے لوگوں کی جانب سے جمہوری استحکام، پرامن اور تشدد سے پاک ماحول، خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کیا جائے۔

مودی نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے پاک ماحول میں مل کر آگے بڑھیں۔ واضح رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم جنگی جنون میں مبتلا مودی نے اس وقت رابطوں کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ لیکن مودی کی جانب سے اب یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات