Live Updates

مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کر دیا

کوٹ لکھپت جیل میں قید والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی، جبکہ طبیعت ناساز ہونے پر فوری بلڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مارچ 2019 22:03

مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2019ء) مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کر دیا، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی، جبکہ طبیعت ناساز ہونے پر فوری بلڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔



ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جبکہ طبیعت ناساز ہونے پر نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ان اقدامات پر حکومت کی شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جمعہ کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کل جیل کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے ان کے گردوں کا ٹیسٹ درست نہیں۔نواز شریف کا گردوں کا مرض اسٹیج 3 پر ہے۔ان کے گردوں کا لیول خراب ہو گیا ہے اس لیے نواز شریف کے گردوں کا فوراَ علاج ہونا چاہئیے۔نواز شریف کے ڈاکٹر دو گھنٹے تک جیل کے باہر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر نہ جانے دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں کل کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کے ڈاکٹرز اور مجھے ان تک رسائی نہ دی گئی تو میں دھرنا دوں گی اور ڈاکٹرز کو اجازت ملنے تک جیل کے باہر دھرنا دوں گی
واضح رہے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے صحت بارے دریافت کیا ،انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کے بعد بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،انہیں انجائنا کی درد کی شکایت ہے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے درد کو کم کرنے کیلئے سپرے کا استعمال کیا ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے والد کے لیے دعاؤں کی اپیل کر کی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔نواز شریف کی طبعیت بدستور خراب ہے۔نواز شریف کو دوران ملاقات بھی اجائنا کی تکلیف رہی۔نواز شریف انجائنا درد کی دوا کھا رہے ہیں۔کارکن نواز شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،صاحبزادی مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کر کے انکی صحت بارے دریافت کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات