پہلے واٹر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے، گورنرسندھ
کھیلوں کی سرگرمیوں سے دنیا میں پاکستان کے سوفٹ امیج کو ابھارا جاسکتا ہے۔واٹر اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 23 مارچ 2019 00:05
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہورہی ہے کہ پاکستان میں بھی واٹر اسپورٹس کا انعقاد ہورہا ہے جس کے لئے ہمیں پہلے بیرون ملک جانا پڑتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں اور واٹر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد بھی اس کی ایک کڑی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا ویژن ہے کہ سیاحت کو مزید فروغ دیا جائے کیونکہ پاکستان میں بہترین ساحل، جنت نظیر وادیاں، لہلہاتے ہوئے کھیت، بلند و بالا پہاڑ، خوبصورت دریائوں سمیت متعدد سیاحتی مقامات ہیں اور موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں موجود تمام سیاحتی مقامات کو مزید خوبصورت کیا جائے جس سے زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سوفٹ امیج میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ گورنر سندھ نے چیئرمین و انتظامیہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ٹی نے اپنی دیگر ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے جس کا مظہر ایکوا اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ہے جس کے زریعے نوجوانوں میں واٹر اسپورٹس کی طرف رجحان بڑھانے کے ساتھ ساتھ معاشی، سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے لئے جذبہ نہایت ضروری ہے، جذبے سے ہی کھیل میں نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے، سخت محنت اور لگائو سے کھلاڑی نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانو ں میں مقابلے کی فضاء پیدا کرتے ہیں جو علمی زندگی میں ان کے کام آتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ مقابلے کی فضاء نوجوانو ں کو مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں بہتر اندازمیںسنبھالنے میں سب سے زیادہ معاون ثابت ہوتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.