جے یوآئی بلوچستان کی مفتی تقی عثمانی پر حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:00

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنماء حاجی عبدالحی مینگل نے کراچی میں حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے علما کرام اور ان کے چاہنے والوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام مفتی تقی عثانی پر کراچی میں ایک ایسے وقت میں انکے گاڑی پر حملہ کیا گیا جب کہ دوسری جانب 23 مارچ کو یوم پاکستان کا دن ہے حالات کو خراب کرنے کے لئیے ایسے گھناونی سازش کی گئی تاکہ کراچی سمیت ملک کے حالات خراب کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں علما کرام کو ٹارگٹڈ نشانہ بنایا جارہاہے حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے علما کرام کو تحفظ فراہم کرکے انہیں سیکورٹی دیا جائے انہوں نے کہاکہ دہشت گردانہ ایسے اقدام کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کیاجائے انہیں گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی پاکستان سمیت پورے دنیا میں ایک بڑے شخصیت کے نام سے جانے جاتے ہیں علم کے ایسے چراغوں کو بھجانے کے لئیے دشمن عناصر رات دن لگے ہوئے ہیں ۔ ایسے بزدلانہ اقدام سے علما کرام کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔