گڑھی خیرو، شہری نے گھر میں گھسنے والے ایک چور کو پھڑکا دیا،دیگر فرار

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:00

گڑھی خیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) میراں پور تھانہ کی حدود میں چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ چور قتل ہوگیا، دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گذشتہ شب دیر سے مبینہ چور نواحی گاں نذیر پلال میں امیر جان پلال کے گھر میں چوری کے ارادے سے 6داخل ہوئے، اچانک آنکھ کھلنے پر چوروں نے فائرنگ کردی، جبکہ گھر مالکان کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک چور 31 سالہ راجا عرف راجو قتل ہوگیا، جبکہ دیگر ساتھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر تعلقہ ہسپتال منتقل کی جہاں پر پوسٹ مارٹم کرائی گئی، پولیس نے مقتول کی شناخت کرتے ہوئے گوٹھ بگن بلیدی کا رہائشی راجا عرف راجو کے طور پر کی۔ اس سلسلے میں گھر مالکان کا کہنا تھا کہ مقتول چوری کے ارادی سے گھر میں داخل ہوئے جہاں بوکھلاحٹ کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں جانبحق ہوگیا ہے۔ حدود کے تھانہ میں گھر مالک امیر جان پلال کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔