Live Updates

پشاورمیٹرو بس کا تعمیراتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا

حکومت نے23 مارچ کو کل افتتاح کا اعلان کردیا، لیکن بس ڈپوز، اسٹیشنز پر کام مکمل نہیں ہوسکا، پہلے مرحلے میں بس پر صرف خواتین، بچے اور عمر رسیدہ افراد سفر کرسکیں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 مارچ 2019 23:22

پشاورمیٹرو بس کا تعمیراتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) پشاور میٹرو بس منصوبہ کا تعمیراتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا، حکومت نے23مارچ کو کل افتتاح کا اعلان کردیا لیکن بس ڈپوز، اسٹیشنز پر کام مکمل نہیں ہوسکا، پہلے مرحلے میں بس پر صرف خواتین، بچے اور عمر رسیدہ افراد سفر کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کئی مہینے گزرنے کے بعد بھی اپنے دعوؤں اور عوامی وعدوں کو عملہ جامہ نہ پہنا سکی۔

پی ٹی آئی حکومت نے پشاور میٹرو بس صرف چھ مہینے میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن سترہ مہینے گزر گئے تاحال میٹرو بس نہ چلائی جاسکی۔ ابھی بتایا گیا ہے حکومت مخالفین کی تنقید سے بچنے کیلئے کل 23مارچ کو منصوبے کا فی الحال افتتاح تو کررہی ہے۔ لیکن منصوبہ ابھی بھی ادھورا ہے۔

(جاری ہے)

بی آر ٹی کے اسٹیشنز، بس ڈپوز پر کام مکمل نہیں ہوسکا اسی طرح چین سے ابھی بسیں بھی درآمد نہیں کی جا سکیں۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پشاورمیں بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔ نکاس آ آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر بارش کا پانی مارکیٹوں میں داخل ہوگیا، شہر بھر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ پشاور میں رات گئے سے جاری بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا،بی آر ٹی منصوبے کے لئے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے یونیورسٹی روڈ،خیبر روڈ اور جی ٹی روڈ سمیت متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ،نیورسٹی روڈ پر بارش کا پانی انڈر پاس میں داخل ہوگیا جس کے بعد دکانوں میں موجود لاکھوں روپوں کا سامان خراب ہوگیا ،بارش کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں ،،اس دوران ٹریفک اہلکار بھی پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں لگے رہے ،ٹریفک اہلکار کئی فٹ پانی میں ڈیوٹی دیتے رہے ۔

سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے جہاں گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا رہا وہیں پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات