ث*پہلا ون ڈے، حارث سہیل کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے کامیاب eایرون فنچ 116 ،شان مارش نی 91رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:55

۹شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ایرون فنچ 235 کے اسکور پر 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہوئے۔شان مارش نی 91رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ُ محمد عباس اور شان مسعود ون ڈے ڈیبیو کیامیچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل اور گلین میکس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میںآسٹریلیا کے اوپنرز نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے 61 رنز بنا لیے تھے کہ فہیم اشرف نے بھارت کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی نڑاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو آوٹ کیا جنہوں نے 26 رنز بنالیے تھے۔عثمان خواجہ کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان فنچ اور شان مارش نے 162 رنز کی طویل شراکت بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا اس دوران فنچ نے اپنی سنچری اور مارش نے نصف سنچری مکمل کی۔

ایرون فنچ 235 کے اسکور پر 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہوئے۔شان مارش نی 91رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے آسٹریلیا نے میچ ایک اوور پہلے 8 وکٹوں سے جیت لیا سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں اور ٹیم میں امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ محمد عباس اور شان مسعود ڈیبیو نے ڈیبیو کیا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔میچ شروع ہونے سے قبل کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔