Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا یومِ پاکستان پر پیغام

قیام پاکستان کی صورت میں عوام کو حقوق اور مذہبی آزادی ملی۔آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئیے،ہم پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 10:36

وزیراعظم عمران خان کا یومِ پاکستان پر پیغام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2019ء) یوم پاکستان کے تاریخی اور پر مسرت موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی صورت میں عوام کو حقوق اور مذہبی آزادی ملی۔آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئیے جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں،23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے۔

آج کا پاکستان نیا پاکستان ہے۔اور ہم پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔قیام پاکستان کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق مذہبی آزادی ملی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک سے برابری کی سطح پر امان اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ہماری امن کو خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ہم اپنے دفاع کی خاطر قدم اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت یر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔جب کہ دوسری جانب ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے جس میں چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے بھی شریک ہیں۔

پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان تقریب میں پہنچ چکے ہیں اور چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس کے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر براجمان ہیں۔صدرِ مملکت عارف علوی بھی تقریب میں شریک ہیں۔تقریب میں غیر ملکی مہمان بحرین کی نیشنل گارڈ کے سربراہ اور آذربائیجان کے وزیر دفاع بھی تقریب میں شریک ہیں۔

اس کے علاوہ حکومتی شخصیات، غیر ملکی سفارتکار اور اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات تقریب میں شریک ہیں۔ تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروسز گروپ اور خواتین کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب اور آزربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ میں حصہ لیں گے جبکہ پہلی بار بحرین، سری لنکا، سعودی عرب اور آزربائیجان کے پیراٹروپیرز بھی فری فال کا مظاہرہ کیا۔ترکی کا ایف سولہ اور چین کے جے ٹین طیارے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ ائیر دیفنس کا دستہ بھی پریڈ کا حصہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات