Live Updates

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق پولیس اہلکارکے اہل خانہ غم سے نڈھال

محمد فاروق گھر کا واحد کفیل اور 7 بچوں کا باپ تھا جن میں تین بچے پیدائشی طور پر نابینہ ہیں، بیوی بہن اور 6بچوں کی کفالت بھی کرتا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 10:54

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق پولیس اہلکارکے اہل خانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق پولیس اہلکار محمد فاروق گھر کا واحد کفیل اور 7 بچوں کا باپ تھا جن میں تین بچے پیدائشی طور پر نابینہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار محمد فاروق گھر کا واحد کفیل تھا۔گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈیوٹی کے بعد پنکچر کی دکان پر کام کر کے اپنے گھر کے علاوہ بیوہ بہن اور اس کے 6 بچوں کی کفالت بھی کرتا تھا۔

جاں بحق اہلکار محمد فاروق کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بھائی کے 7 بچے ہیں جن میں سے تین نابینہ ہیں اور چار نارمل ہیں۔جب کہ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا گھر کا واحد کفیل تھا۔میرا شوہر دل کا مریض ہے اور میری بیوی بیٹی ہے جس کے چھ بچے ہیں۔

(جاری ہے)

۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے دارالعلوم کراچی کی گاڑی کو نشانا بنایا جس میں دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی سوار تھے، فائرنگ کے نتیجے میں ان کا گارڈ جاں بحق ہوگیا تاہم مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔

قاتلانہ حملے کے بعد مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اللہ نے بہت کرم کیا، مکمل طور پر خیر و عافیت سے ہوں۔ جب حملہ ہوا تو اس کے بعد زخمی ہونے والے گارڈ کو خود اسٹریچر پر ڈالا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اس واقعے میں شہید ہو جانے والے محافظ کیلئے میرا دل زخمی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت سمیت دیگر وزراء نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوینے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی بھرپور مذمت کی۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے حملے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش ہیں۔ علماء اسلام اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ صدر مملکت نے مفتی تقی عثمانی کی خیریت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات