پانی انسانی زندگی کی بقا کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی ناگزیر ہے، عمران اسماعیل
پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ کا حسار فاونڈیشن کے زیر انتظام ورلڈواٹر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
ہفتہ 23 مارچ 2019 13:01
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ حسار فائونڈیشن پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آگاہی مہم شروع کررہی ہے جوکہ خوش آئند امر ہے جس سے پانی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ایئرکنڈیشن سے روزانہ کی بنیاد پر پانچ گیلن پانی کا اخراج ہوتاہے اس ضمن میں ڈسپلے کئے گئے طریقہ سے کراچی شہر میں استعمال ہونے والے تقریباًایک ملین ایئرکنڈیشنز سے پانچ ملین گیلن پانی کو قابل استعمال بنایا جاسکے گا جوکہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کی یومیہ ضرورت کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے اس طریقہ کار کو استعمال کر کے کراچی میں موجود وفاقی ادارے رضاکارانہ طور پر اپنا کردار اداکریں اور اس کے علاوہ پرائیویٹ بزنس مین ، صوبائی گورنمنٹ آفیسرز، ڈی ایچ اے ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈاور پبلک اداروںسے بھی درخواست کروں گا کہ اس اہم مہم میں ضرور حصہ لیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پانی کی اہمیت، اس کے استعمال اور تحفظ کے ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے واٹر پالیسی کی تشکیل دی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پانی کے موثر ، کفایتی استعمال اور اسے ذخیرہ کرنے کی جانب خصوصی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کرنا دور حاضر کا تقاضہ ہے اس ضمن میں کراچی میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت K-IVمنصوبے میں تعاون کررہی ہے جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی آبادی 20 ملین ہو چکی ہے ہمیں بہت سے چیلنجوں میں سے ایک بڑا چیلنج پینے کے صاف پانی کی غیر دستیابی ہے، اس ضمن میں کراچی میونسپل اور انفراسٹرکچر کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پانی خدا کی دی ہوئی بڑی نعمت ہے، پانی کو بچانا ایک عظیم کام ہے ، پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے بالخصوص کاشتکاروں کو بھی آگاہ کیا جائے کہ فصل اور زمین کی ضرورت کے مطابق پانی کو استعمال کریں تاکہ اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مقاصد کے لئے پانی کے مزید موثر اور کفایتی استعمال کے لئے کسانوں کو آگاہی دینا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.