پاکستان کو رواں ماہ چین سے 2.1 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان

قرضے کی سہولت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی ، ترجمان

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:04

پاکستان کو رواں ماہ چین سے 2.1 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کو 25 مارچ تک چین سے 2.1 ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مشیر و ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب خان نے کہا کہ چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دیئے جانے والے قرضے کے لیے تمام رسمی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور فنڈز، اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 25 مارچ بروز پیر منتقل ہوجائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ قرضے کی سہولت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور ادائیگیوں کے توازن کے استحکام کو یقینی بنایا جائیگا۔