Live Updates

سعودی ولی عہد کی مہمان نوازی کرنے والے ملازمین کی موجیں لگ گئیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے بہترین انتظام پر انعام کے طور پر وزیراعظم آفس کے افسران و ملازمین کو 1 کروڑ روپے کے قریب اعزازی تنخواہ دینے کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 12:25

سعودی ولی عہد کی مہمان نوازی کرنے والے ملازمین کی موجیں لگ گئیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2019ء) گذشتہ ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا۔پاکستان میں شاہی مہمان کو ان کے شایان شان پروٹوکول دیا گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔سعودی ولی عید کے ساتھ ایک ہزار سے زائد مہمان تشریف لائے۔بسعودی شاہی مہمانوں کے لیے 8 ہوٹلوں میں 750 کمرے بک کیے گئے۔

معزز مہمان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیارکو وزیر مہمانداری مقرر کیا گیا تھا،سعودی ولی عہد کا پاکستان میں ایسا استقبال کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم عمران خان نے خود سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا۔

سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور محمد بن سلمان بگھی پر سوار ہو کر ایوان صدر آئے اس موقع پر مناظر قابل دید تھے۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اسی حوالے سے اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری دعوؤں کے باوجود سعودی ولی عہد کے دورہ کے بہترین انتظام پر انعام کے طور پر وزیراعظم آفس کے افسران و ملازمین کو ایک کروڑ روپے کے قریب اعزازی تنخواہ دینے کا انشکاف ہوا ہے۔

گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کو انعامی رقم دینے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور لی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے افسروں کو اعزازی تنخواہ کی مد میں مجموعی طور پر 93 لاکھ 32ہزار 695 روپے دئیے گئے ہیں۔گریڈ 1 تا 18 کے ملازمین و افسران کو پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم کی منظوری سے 91 لاکھ 2 ہزار 625 روپے اعزازی تنخواہ میں دئیے گئے ہیں۔جب کہ گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو دو لاکھ 30ہزار 70 روپے اعزازی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے سعودی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات