اسد عمر نے ڈالر کی قیمت پر کوئی بیان نہیں دیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں ، وزارت خزانہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:19

اسد عمر نے ڈالر کی قیمت پر کوئی بیان نہیں دیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش ..
اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈالر کی قیمت پر کوئی بیان نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے روپے ڈالر قیمت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔


یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر چل رہے وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان کے مطابق ڈالر کی قیمتیں 160 تک پہنچ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :