ویتنامی کشتی پرفائرنگ اور ڈوبنے پرہنوئی حکومت کا چین سے احتجاج

مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کا تعاقب سمندر میں تعینات چینی بحریہ کے ایک جہاز نے کیا ،ویتنامی حکام

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:21

ویتنامی کشتی پرفائرنگ اور ڈوبنے پرہنوئی حکومت کا چین سے احتجاج
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ویتنام نے بحیرہ جنوبی چین میں اپنی مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کے ڈوبنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویتنامی حکام نے بتایاکہ مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کا تعاقب سمندر میں تعینات چینی بحریہ کے ایک جہاز نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

ہنوئی سے وزارت خارجہ کے مطابق چینی نیوی کے جہاز نے اس کشتی کی جانب پانی کی گولیاں بھی چلائی تھیں۔ بتایا گیا کہ ماہی گیروں کی یہ کشتی تیزی سے واپسی کی جانب لوٹی تو ایک سمندری چٹان سے ٹکرا گئی۔ اس کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک ویتنامی امدادی ایجنسی کے مطابق کشتی کے ڈوبنے کی وجہ چینی نیوی کے جہاز کی ٹکر تھی۔

متعلقہ عنوان :