وزیراعظم کے دورہ کوٹلی کے دوران تمام سربراہان محکمہ جات اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے متعلقہ محکموں کا ریکارڈ تیار رکھیں ‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی ہدایات

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کی زیر صدارت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے دورہ کوٹلی کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میںایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمدخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم،ایکسین برقیات سردارمبشرسرفراز،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل،ڈی ای اومردانہ راجہ منصف داد،ڈی ای اوزنانہ ذکیہ خاتون،انفارمیشن آفیسرسرداراکمل خان،سپورٹس آفیسرسردارمحمدیاسین،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمدمقصود،اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹورازم ملک فیاض موسیٰ،آفیسرمال راجہ ایاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرریسکیوشوکت ناز،فارمااسسٹ فیصل چوہدری،ڈی ایف اوجنگلات ملک عمران صادق،ڈی ایف اوجنگلات سردارفاروق،آفیسررفیوجی راجہ ہارون،ڈپٹی ڈی ای اوزنانہ فوزیہ اسلم،چیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازکے علاوہ دیگرآفیسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے ضلعی سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان26تا 28مارچ 2019کو تین روزہ دورہ پر کوٹلی آرہے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کے دورہ کوٹلی کے دوران تمام سربراہان محکمہ جات اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے متعلقہ محکموں کا ریکارڈ تیار رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :